پاکستان کیساتھ بات چیف جاری رکھنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا : افغانستان

پاکستان کیساتھ بات چیف جاری رکھنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا : ...

کابل(آئی این پی)افغانستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جار ی رکھنے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔پیر کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امن ویکجہتی کیلئے پاک افغان ایکشن پلان کے فریم ورک کے تحت پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شکیب مستغنی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں افغانستان کے اہم مسائل کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔افغان وفدکو دوسری جانب سے واضح جوابات نہیں ملے جو افغانستان کیلئے اہم ہیں اس وجہ سے بات چیت جاری رکھنے کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

افغانستان

مزید : صفحہ اول