فیصلے سے مایوس نہیں ، نیب کو ثبوت دوں گا،شیخ رشید

فیصلے سے مایوس نہیں ، نیب کو ثبوت دوں گا،شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایل این جی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس نہیں ہوا ، ثبوت نیب کو دوں گا، سینٹ کے الیکشن میں آصف علی زرداری کا ویز چلے گا اور کراچی کے حالات کا فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی۔ ملک میں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کی فلم چل رہی ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پانامہ کیس میں نے تن تنہا خود لڑا اور نواز شریف کو شکست دی مگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس تکنیکی ہے اس لئے سینئر قانون دان لطیف کھوسہ سے مشاورت کی ۔ ایل این جی کیس میں میرے پاس بہت ثبوت ہے جو بہت مشکل سے حاصل کئے۔ سپریم کورٹ نے میری درخواست رد کی مگر میں تمام ثبوت نیب کے پاس لے کر جاؤں گا۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول