پی ٹی آئی میں شمولیت کی آفر عمران اور نثار کا ذاتی معاملہ : پرویز رشید

پی ٹی آئی میں شمولیت کی آفر عمران اور نثار کا ذاتی معاملہ : پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدنے عمران خان کی چودھری نثارکوپارٹی میں شمولیت کی آفرپر تبصرہ کرنے سے گریز کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی آفر عمران اورچودھری نثار کامعاملہ ہے،چودھری نثار سے میراکیالینادینا؟۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا گناہ ہے، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا بھی نوازشریف کا ہی گناہ ہے جس نے کراچی کو محفوظ بنایا۔
پرویز رشید

مزید :

صفحہ اول -