100سالہ بزرگ نے بھی ووٹ ڈالا
لودھراں (آئی این پی) لودھراں کے این اے 154کے ضمنی الیکشن میں 100سالہ بزرگ فتح محمد وہیل چیئر پر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، بزگ فتح محمد نے پولنگ اسٹیشن نمبر 35پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے آئے ہیں۔ پیر کو لودھراں میں حلقہ این اے 154کے ضمنی الیکشن میں عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر 100سال کے بزرگ فتح محمد وہیل چیئر پر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔ بزرگ فتح محمد نے پولنگ اسٹیشن نمبر 35پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ضمنی الیکشن کے موقع پر جوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ بھی پرجوش تھے اور بڑھ چڑھ کر پولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔
بزرگ