کامیابی پر سربسجود،اب بھی سمجھ جاؤ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں،مریم نواز

کامیابی پر سربسجود،اب بھی سمجھ جاؤ فیصلے اللہ کے چلتے ہیں،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد،لودھراں (آن لائن)لودھراں میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نواز کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی امیدوار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کردیا عوام کو ن لیگی قیادت اور پالیسیوں پراعتماد ہے، ایک بار پھر امانت، دیانت اور خدمت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتشار اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کو شکست فاش ہوئی ہے، عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرکے واضح پیغام دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، لودھراں ضمنی انتخاب، نتائج انتشار اور منفی سیاست کرنے والوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے، مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اور ہم اللہ کے آگے سربسجود ہیں، اللہ اس طرح سے فریب اور دھوکے کو شکست دیتا ہے۔انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ نوازشریف کیخلاف سازشوں کو اللہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا! اب بھی سمجھ جاؤ، فیصلے اللہ کے چلتے ہیں ! اسی نظام پر دنیا قائم ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عوام نے واضح کر دیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائیگا اور نواز شریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے بھی سخت ہوجاتے ہیں، ان کے وزیر اعظم کو نکالا جائے تو وہ بھی نوٹس لیتے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ نواز شریف کو نواز رہا ہے، نہا یت عاجزی کے ساتھ رب العزت کے شکر گزار ہیں۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو کا کہنا تھا کہ لودھراں کی عوام غریب ضرور مگر بے ضمیر نہیں ہیں۔ گزشتہ الیکشن سے سبق سیکھا اور تحریک انصاف کی خرید و فروخت پر پہرہ لگایا۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -