جنرل باجوہ سے ترک اور ایرانی سفیر کی ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

جنرل باجوہ سے ترک اور ایرانی سفیر کی ملاقاتیں ، باہمی دلچسپی کے امورپر ...

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے نئے سفیر اصحان مصطفی اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے الگ الگ ملاقات کی ۔آئی ایس پی آ ر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ترک سفیر سے ہونیوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ملاقات میں برادر ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ترک سفیر اصحان مصطفی نے خطے کے استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے آ رمی چیف سے ملاقات میں بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بھی غور کیا گیا۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول