28، مئی کے فیصلوں سے ملک تاریخی میں ڈوب رہا ہے : کیپٹن (ر) صفدر

28، مئی کے فیصلوں سے ملک تاریخی میں ڈوب رہا ہے : کیپٹن (ر) صفدر

مانسہرہ(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ر کن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمد صفدر نے لیگی ارکان اور ضلع ناظم کے ہمراہ مانسہرہ میں 12 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ کا افتتاح کر دیا،منصوبہ پر 88کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے والے کون ہیں، 28مئی کے فیصلوں سے ملک تاریکی میں ڈوب رہا ہے، اگر نواز شریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آج وفاقی حکومت کی جانب سے مانسہرہ میں اربوں روپے کے منصوبے شروع ہیں، مانسہرہ میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے باعث علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، ہم مانسہرہ میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے تھے، وزیراعظم کو نااہل کر کے مانسہرہ کا پانی بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے فیصلوں سے ملک دولخت ہوا، اگر کسی میں جرات ہے تو آئین کو دو دفعہ توڑنے والے کو بلائے، جب آرٹیکل 6 کے تحت ان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا تو ہم بھی جوڈیشری کو اسلام پیش کریں گے۔

کیپٹن(ر) صفدر

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...