ڈاکٹر عاصم کی ایم کیو ایم کے تمام ڈھروں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

ڈاکٹر عاصم کی ایم کیو ایم کے تمام ڈھروں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت

کراچی (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں سے کہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں،تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں ۔ پیر کو 462ارب کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں، ایم کیو ایم والوں سے کہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں۔ڈاکٹرعاصم حسین نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں یہ پیسہ کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں معدنیات کی بھرمارہے، پی ٹی آئی معدنیات کی سمگلنگ کررہی ہے، آصف زرداری کوصرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آوٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔

ڈاکٹر عاصم

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...