دوہری شہریت کے حامل امیدوار سینیٹر منتخب ہوگئے تو ذمہ داری وزارت داخلہ پر عائد ہوگی ،الیکشن کمیشن

دوہری شہریت کے حامل امیدوار سینیٹر منتخب ہوگئے تو ذمہ داری وزارت داخلہ پر ...

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزارت داخلہ کے عدم تعاون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر حالیہ سینیٹ الیکشن میں دوہری شہریت کے حامل امیدوار بطور سینیٹر منتخب ہوگئے تو اسکی تمام تر ذمہ داری وزارت داخلہ پر عائد ہوگی ۔الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی محمد خضر عزیز کی جانب سے وزارت داخلہ کے نام لکھے جانے والے خط میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینٹ کے امیدواروں کی دوہری شہریت کے حوالے سے کئی بار خطوط لکھے ہیں مگر وزارت داخلہ کی جانب سے اس کا جواب نہیں دیا گیا ۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...