تمام امیدوار آزاد حیثیت سے لڑر ہے ہیں،کروڑوں روپوں کاالزام بے بنیا د ہے ، سرفراز بگٹی

تمام امیدوار آزاد حیثیت سے لڑر ہے ہیں،کروڑوں روپوں کاالزام بے بنیا د ہے ، ...

کوئٹہ(آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا کوئی امکانات نہیں ہے بلوچستان اسمبلی کے41 اراکین پر مشتمل اتحادی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں 8 سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے ہمارے اتحادی جماعتوں کے تمام امیدوار سینیٹ کا انتخاب آزاد حیثیت سے لڑر ہے ہیں اتحاد کی صورت میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کا کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ مشترکہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمشنر آفس میں سینیٹ امیدوار شمع پروین مگسی کی کاغذات نامزدگی فارم تائید کرنے کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر ریونیو منظور احمد کاکڑ اور مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بہت کم ہے تائید وتجویز کنندہ سے کروڑوں روپے لینے کا جو الزام لگایا جا رہا ہے وہ الزامات غلط ہے اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تووہ اپنے الزامات کو ثابت کر دیں ۔

وزیر اعلی بلوچستان

مزید : صفحہ اول