زینب سمیت 8بچیوں کی بے حرمتی اورقتل کے الزام میں گرفتارعمران علی پر فرد جرم عائد

زینب سمیت 8بچیوں کی بے حرمتی اورقتل کے الزام میں گرفتارعمران علی پر فرد جرم ...

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمدنے زینب سمیت 8بچیوں کی بے حرمتی اور انہیں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم عمران علی پر فرد جرم عائد کر دی،عدالت کی جانب سے گزشتہ روز10گواہوں کی شہادتیں بھی قلمبند کر لی گئیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل میں قائم خصوصی عدالت میں ملزم عمران پرفرد جرم عائد کی ہے ،کمرہ عدالت میں ملزم کے وکیل مہر شکیل ملتانی اور استغاثہ کے گواہان بھی موجود تھے، عدالتی حکم پرگزشتہ روزاستغاثہ کے 10گواہان نے عدالت کے روبرو شہادتیں قلمبند کرائیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ محمد اصغر اور عبدالرف وٹو نے بھی عدالت میں دلائل دئیے۔

زینب کیس

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...