لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق11پاکستانیوں کی میتیں کل اسلام آبادپہنچیں گی

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق11پاکستانیوں کی میتیں کل اسلام آبادپہنچیں گی

اسلام آباد (آ ئی این پی ) لیبیا میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان پہنچیں گی۔دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق میتیں ایس وی 722پرواز کے ذریعے واپس لائی جارہی ہیں جوکل تیسرے پہر چار بجے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچیں گی۔جن افراد کی میتیں کل لائی جائیں گی ان میں اکرام الحق اور محمد قاسم بیگ کا تعلق منڈی بہاوالدین، ولید اکرم، نعمان علی ،کاشف جمیل، عظمت بی بی،مظہر حسین اور فرحان علی کا تعلق گجرات، مرزا غلام فرید کا تعلق راولپنڈی، تنزیل الرحمن کا تعلق سیالکوٹ اور محمد عزیز کاتعلق سرگودھا سے ہے۔گجرات کے ماجد حسین اورجڑ انوالہ کے محمد لقمان کی میتیں بعد میں لائی جائیں گی۔

مزید : صفحہ اول