عاصمہ جہانگیر آزادی کی آواز ، انسانی حقوق کی آئیکون ، عالمی میڈیا کا خراج عقیدت

عاصمہ جہانگیر آزادی کی آواز ، انسانی حقوق کی آئیکون ، عالمی میڈیا کا خراج ...

لاہور (خصوصی رپورٹ) ممتاز ماہر قانون اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال کو عالمی میڈیا نے نمایاں طور پر شائع کیا اور انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سی این این نے انہیں آزادی کی آواز انسانی حقوق کا آئیکون قرار دیا۔ بی بی سی نے انہیں انسانی حقوق کی چیمپئن کہا۔ وائس آف جرمنی، ہندوستان ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا نے بھی عاصمہ جہانگیر کو انسانی حقوق کے حوالے سے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان سب عالمی ذرائع ابلاغ نے ان کی اچانک موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور انسانی حقوق کے لئے ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔ بی بی سی نے اپنے خصوصی ضمیمہ میں عاصمہ جہانگیر کو آئرن لیڈی قرار دیا۔بھٹہ مزدوروں کے لیے جلسہ کئے جمہوریت کے لئے ان کی جدوجہد کو نمایاں کرنے کے لئے خصوصی تصاویر بھی ساتھ ہیں۔ ان تصاویر میں ان کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا ہے۔

عاصمہ جہانگیر

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...