حوثی باغیوں کا سعوی عرب سرحد پار حملہ ناکام ، 17باغی ہلاک

حوثی باغیوں کا سعوی عرب سرحد پار حملہ ناکام ، 17باغی ہلاک

صنعاء(این این آئی)سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر نجران کے قریب سے سرحد پار سے حوثی باغیوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 17 باغی ہلاک کردئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی شدت پسندوں نے اپنی معنوی فتح کے لیے سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سعودی فوج نے جوابی کارروائی کرکے باغیوں کو پسپا کردیا۔ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 17 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ سعودی فوج نے عرب اتحادی فورسز کی مدد سے کارروائی کرکے باغیوں کی کئی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تبارہ کردیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...