سعودی انٹیلی جنس کی عامرت پر بم مارنے والے دہشت گرد کو 20سال قید

سعودی انٹیلی جنس کی عامرت پر بم مارنے والے دہشت گرد کو 20سال قید

دمام(این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم ایک فوج داری عدالت نے قطیف شہر میں جنرل انٹیلی جنس ادارے کی عمارت پر بم پھینکنے کے الزام میں گرفتار دہشت گرد کو 20 سال قید اور اس کے بعد 20 سال کے لیے بیرون ملک سفر پر پابندی کی سزا سنادی ،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی عدالت کی طرف سے ملزم کے خلاف پیش کردہ فرد جرم میں انٹیلی جنس ادارے کی عمارت پر بم پھینکنے کے علاوہ دیگر الزامات بھی عاید کیے گئے، اس پر ولی الامر کے حکم سے بغاوت، ملک میں فساد پھیلانے، بدامنی کو ہوا دینے، جنرل انٹیلی جنس ایجنسی کی عمارت پر پٹرول بم پھینکنے، بدنظمی پھیلانے کے لیے گاڑیوں کے ٹائر جلانے، سیکیورٹی حکام کے امور میں مداخلت کرنے، متنازع اجتماعات منعقدہ کرنے اور آٹھ بار القطیف گورنری میں بد نظمی پھیلانے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...