شاہ زیب قتل کیس ، اپیل کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل

شاہ زیب قتل کیس ، اپیل کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم پر شاہ ذیب قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نظر اکبر پر مشتمل خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف شاہ رخ جتوئی ودیگر کی اپیل دوبارہ سماعت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے اپیل کی سماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ خصوصی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نظر اکبر شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپیل کی دوبارہ سماعت کیلئے سندھ ہائی کورٹ کو حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی بینچ نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی تھیں۔
شاہ زیب قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -