ڈی صی بنوں کی خصوصی ہدایت پر متعدد غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور کلینکس چلانے والے گرفتار

ڈی صی بنوں کی خصوصی ہدایت پر متعدد غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور کلینکس چلانے ...

ٍٍٍٍٍٍ پشاور( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کو شہریوں کی طرف سے شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر بنوں کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تھری عید نواز شیرانی بمعہ ڈرگ انسپکٹر ز اورنگزیب خان اور ساجد نور خان نے بنوں کے مختلف شہری و دیہی علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 25عدد ادویات کے نمونے لیبارٹریز تجریے کیلئے ارسال کردئیے ہیں ۔ 25عدد میڈیکل سٹورز کے لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے ان کو سیل کرکے ان کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت کیس رجسٹر کیا جبکہ 17عدد میڈیکل سٹورز کے خلاف چالان عدالت میں جمع کردیا ہے اور ڈرگ کورٹ نے مختلف ملزمان کو 3لاکھ 63ہزار روپے جرمانہ کیا اور قید کی سزا سنادی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر