دو روزہ نویں سینئر پراسیکیوشن کانفرنس اسلام آباد میں شروع

دو روزہ نویں سینئر پراسیکیوشن کانفرنس اسلام آباد میں شروع

پشاور( سٹاف رپورٹر)بہتر نظام پولیس اور پراسیکیوشن کے ذریعے عدل و انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں خیبر پختونخواکے محکمہ پراسیکیوشن کے زیر اہتمام دو روزہ نویں سینئر پراسیکیوشن کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے ۔کانفرنس میں خیبر پختونخوا پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ و محکمہ پولیس کے افسران،امریکہ کے ادارے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کے نمائندوں سمیت پنجاب،بلوچستان اور سندھ پراسیکیوشن اور پولیس سے افسران سے افسران شرکت کررہے ہیں۔کانفرنس میں گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے پراسیکیوشن اور پولیس نظام کی بہتری کے لئے مختلف موضوعات پر بحث کی گئی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد صوبائی حکومت کی جذبہ خیر سگالی کے تحت دوسرے صوبوں کی افسران کی تربیت کرنا اور چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا ہے ۔اس حوالے سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس کے نظام کوہر قسم سیاست سے پاک کردیا ہے اور صوبے کی نظام پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک مثالی پولیس بن چکی ہے ۔اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پراسیکیوشن نظام میں ترامیم و اصلاحات کی گئی ہے اوریہ کہ صوبائی حکومت پراسیکیوشن کے ذریعے دیوانی مقدمات کو ایک سال کے اندراندر نمٹانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ اختتامی تقریب سے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس صلاح الدین محسود آج خطاب کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...