ضلع کوہاٹ کو رائلٹی کی رقم 10 روز میں ریلیز ہوگی ،مہر تاج روغانی

ضلع کوہاٹ کو رائلٹی کی رقم 10 روز میں ریلیز ہوگی ،مہر تاج روغانی

پشاور( نیوز رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی صدرات میں شروع ہوا وقفہ سوالات میں ارکان اسمبلی محمد علی خان ،میاں جعفر شاہ ،سردار حسین ،معراج ہمایون خان ،آمنہ سردار ،مفتی سید جنان اور فخر اعظم وزیر نے محکمہ آبکاری ومحاصل ،محکمہ مال ،محکمہ صنعت وحرفت ،محکمہ محنت وافرادی قوت ،محکمہ صنعت وٹیکنیکل ایجوکیشن ،محکمہ معدنیات اور محکمہ ماحولیات وجنگلات کی کارکردگی سے متعلق سوالات کئے محمد علی خان کے ایک سوال پر حکومتی رکن امجد آفریدی نے ضمنی سوال پر اٹھ کر کہا کہ انہوں نے کوہاٹ ضلع کو رائیلٹی کے پیسے نہ دینے پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا تھا جس پر سپیکر نے رولنگ دی تھی کہ دس روز میں یہ رقم ریلیز ہوگی مگر تاحال وہ فنڈز جاری نہیں کئے گئے جس پر ڈپٹی سپیکر نے انہیں کہ کہ یہ ضمنی سوال نہیں بنتا انہوں نے احتجاجاً سیٹی بجانا شروع کیا اور صوبائی وزیر قانون کو جوابات نہیں دینے دیا ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی جانب سے بار بار بیٹھنے کی ہدایت کے باوجود جس انہوں نے احتجاجاً سیٹی بجانا بند نہیں کیا تو ڈپٹی سپیکر نے اجلاس منگل کی سہ پہر 3 بجے تک کے لئے ملتوی کردیا قبل ازیں ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے رکن اسمبلی سردار حسین چترالی کا محکمہ صنعت وٹینیکل ایجوکیشن سے متعلق سوال اور رکن اسمبلی معراج ہمایون خان کا محکمہ محنت وافرادی قوت سے متعلق سوال ایوان کے مشورے سے کمیٹی کے سپرد کردیئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر