تخت بھائی کے شہری علاقہ سے تین سالہ کمسن بچی کی پر اسرار گمشدگی
تخت بھائی(نامہ نگار )تخت بھائی کے شہری علاقہ سے تین سالہ کمسن بچی کی پر اسرار گمشدگی ۔پولیس انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی ۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تحصیل کورٹ تخت بھائی کے سینئر قانون دان نعیم خان ایڈوکیٹ کے اسسٹنٹ عبد الرازق سکنہ نہر کنارہ محلہ میاں محب شاہ تخت بھائی سٹی کی تین سالہ کمسن بچی امامہ گزشتہ شام گھر کے سامنے سے لاپتہ ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے والدین انتہائی پریشان اور غمزدہ ہو گئے ہیں، علاقہ کے مکین اور رشتہ داروں کی مسلسل دن رات تلاش کے باجود بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔کمسن بچی کی پر اسرار گمشدگی کی وجہ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔ساڑو شاہ پولیس نے بچی کے والد عبد الرازق کی رپورٹ پر روزنامچہ میں مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی ہے،گمشدہ بچی کے بارے میں کسی کو بھی معلومات ہو تو فوری طور پر پولیس سٹیشن ساڑو شاہ کے پی ٹی سی ایل نمبر0937-503001 یا ایس ایچ او منظور خان کے ذاتی موبائل نمبر0345-9183439پر رابطہ کریں۔