افتخار علی مشوانی کی کمسن لاپتہ بچی کے والدین سے ملاقات

افتخار علی مشوانی کی کمسن لاپتہ بچی کے والدین سے ملاقات

تخت بھائی( نامہ نگار )چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان و رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا تخت بھائی کے شہری علاقہ میں گزشتہ شام لاپتہ ہونے والی کمسن بچی امامہ کے والدین و رشتہ داروں سے ملاقات ۔ ڈی آئی جی مردان ریجن و ڈی پی او سے کمسن بچی کی گمشدگی کے بارے میں رابطہ ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز PK-26سے رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی تخت بھائی کے شہری علاقہ نہر کنارہ محلہ میاں محب شاہ میں گزشتہ شام تحصیل کورٹ کے سینئر قانون دان نعیم خان ایڈوکیٹ کے اسسٹنٹ عبد الرازق کی تین سالہ کمسن بچی امامہ کی گمشدگی کے حوالے سے ان کی رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے کمسن بچی کے والدین اور رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر انہوں نے ڈی آئی جی مردان ریجن محمد عالم شنواری اور ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد سے رابطہ کر کے گمشدہ بچی کے بارے میں بتایا ۔ تحصیل کونسلران ارشد علی، مستقل شاہ، وی سی ناظم محمد عمران، پی ٹی آئی یو سی پٹ بابا کے صدر فیصل انور ایڈوکیٹ، جنرل کونسلر اکرام ماموں اور دیگر بھی ان ہمراہ تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...