تیمرگرہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

تیمرگرہ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تیمرگرہ کے نواحی علاقہ سیار درہ میں نوجوان نے پستول سے اپنے آپ پر فائر نگ کرکے خود کشی کرلی تیمرگرہ پولیس کے مطابق سیار درہ کے موضع لیٹی میں 20سالہ نوجوان محمد یونس ولد گل نور نے مبینہ طور پستول سے فائیرنگ کرکے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والے نوجوان کے بھائی نور حیات نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجودتھے کہ اس دوران فایرنگ کی آواز سنی گئی جب وہ گھر سے باہر نکلے تو گھر کے قریب ان کا بھائی محمد یونس خون میں لت پت پڑاتھا جبکہ ان کے ساتھ پستول بھی پایا گیا انہیں شدید زخمی حالت میں تیمرگرہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا پویس کے مطابق پوست مارٹم سے بھی خود کشی معلوم ہوتی ہے تا ہم پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔