تخت بھائی،جلالہ بازار مارکیٹ میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

تخت بھائی،جلالہ بازار مارکیٹ میں آتشزدگی ،کروڑوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی( نامہ نگار )تحصیل تخت بھائی کے علاقہ جلالہ بازار میں واقع مارکیٹ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کئی دکانوں میں پڑا کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جلالہ بازار کے وسط میں واقع مہر مارکیٹ میں الیکٹرونکس اور کراکری کی دوکانوں میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کئی دکانوں میں پڑا کروڑوں روپے کا سامان پوری طرح جل کر خاکستر ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے فائر بریگیڈ گاڑیوں نے پہنچ کر عملے نے پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابوں پا کر مزیددکانوں کو نقصان سے بچا لیا۔