سوات سے کسی نے سینٹ کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی ، عزیز اللہ گران

سوات سے کسی نے سینٹ کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی ، عزیز اللہ گران

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ و جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع سوات عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ سوات میں سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی نے پارٹی کو باضابطہ درخواست نہیں دی ،ممبران اسمبلی چیئرمین عمران خان ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ڈویژن صدر محمود خان کے ہر حکم کے پابند ہیں ، سوات سے کسی نے بھی سینٹ الیکشن میں پارٹی کی جانب سے حصہ لینے کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان اور متعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ نہیں کیا ہے ، پارٹی جس کو ووٹ دینا کہے گی ہم اُن کے پابند ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سوات سے کسی نے بھی سینٹ الیکشن لڑنے کی درخواست نہیں دی ہے اور نہ ہی پارٹی کو کوئی درخواست موصول ہوئی ہے اب کس منہ سے سینٹ الیکشن کا رونا رویا جا رہا ہے ، پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور تنظیم کے ہر حکم کے پابند ہیں اور کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت کے بغیر نہیں کرسکتے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...