قطر کیساتھ ایل این جی معاہدہ،پاکستانی قوم تفصیلات جاننے کیلئے بے تاب : عمران خان

قطر کیساتھ ایل این جی معاہدہ،پاکستانی قوم تفصیلات جاننے کیلئے بے تاب : عمران ...

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے قطر کے ساتھ کئے جانے والے ایل این جی معاہدے کی تفصیلات جاننے کیلئے بے تاب ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قطر کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے میں پراسراریت کے پیچھے چھپے رازوں سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے ہیں لہٰذا امید ہے سپریم کورٹ میں ایل این جی معاہدے کی تفصیلات عام کردی جائیں گی۔

عمران خان

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...