عوام تبدیلی والی سرکار سے مایوس ہیں ،لیاقت شباب

عوام تبدیلی والی سرکار سے مایوس ہیں ،لیاقت شباب

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر لیاقت شباب نے عہدیداروں کو عوامی رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام تبدیلی سرکار سے مایوس ہوچکی ہے تبدیلی سرکاری نے ضلع نوشہرہ میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے ضلع نوشہرہ میں چیف منسٹر کے رشتہ دار اور چہیتے معدنیات میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کررہے ہیں جبکہ سرکاری نوکریوں پر بھی لاکھوں روپے وصول کئے جارہے ہیں آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے اور تبدیلی سرکار کے کرتا درتا کا ظالمانہ احتساب کیاجائے گا پاکستان پیپلزپارٹی نوشہرہ کینٹ کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ڈویژنل صدر لیاقت شباب کے آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل صدر لیاقت شباب، تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت اور تحصیل کے جنرل سیکرٹری محمداسلام نے خصوصی شرکت کی اجلاس کی صدارت نوشہرہ کینٹ کے مرکزی صدر شاہ زیب جان نے کی اجلاس میں نوشہرہ کینٹ کے چاروں وارڈوں کی تنظیم سازی کا پروگرام ترتیب دیاگیا اور اجلاس میں فیض الہادی کو متفقہ طورپر نوشہرہ کینٹ کی مرکزی تنظیم کا سرپرست اعلیٰ مقرر کیاگیا جس کا نوٹیفکیشن تحصیل صدر کی منظوری سے جاری کردیاگیا

مزید : پشاورصفحہ آخر