مردان میں عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تین روز ہ سوگ
مردان (بیورورپورٹ ) عاصمہ جہانگیر کی وفات پر وکلاء برادری نے تین روز ہ سوگ کا اعلان کردیاسوگ کے پہلے روزوکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے انسانی حقوق کی نامور رہنما اور سپریم کورٹ بار کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر کی وفات پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں سوگ منایاگیا اور مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔