حاجی غلام احمد بلور کی عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیت

حاجی غلام احمد بلور کی عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیت

پبی ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے سپریم کورٹ بار کی سابق صدر ،انسانی حقوق کی علمبردار اور ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک بہادر ،نڈر اور دلیر خاتون تھیں اور جمہوریت کی بحالی و خواتین کے حقوق کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر صرف ایک فرد نہیں بلکہ در حقیقت مظلوم طبقے کی آواز تھیں،اور اس کے ساتھ ساتھ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ان کی خدمات بھی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی، حاجی غلام احمد بلور نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر