حیدر ہوتی اور سردار حسین بابک کی ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تعزیت
پبی ( نما ئندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ نے ساری زندگی قانون کی حکمرانی ، جمہوری اداروں کے تحفظ اور انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی خدمات تاریخ میں تادیر یاد رکھی جائیں گی ، امیر حیدر خان ہوتی نے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومی کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔