خطرناک شہروں کی فہرست جاری کراچی چھٹے سے50و یں نمبرپرآگیا

خطرناک شہروں کی فہرست جاری کراچی چھٹے سے50و یں نمبرپرآگیا

کراچی(این این آئی)خطرناک شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے،کراچی چھٹے سے50واں نمبرپرآگیاہے۔یورپی ویب سائٹ نے جرائم سے متعلق دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔کراچی 50 ویں نمبر پر رہا، ماضی میں کراچی کو دنیا کیخطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹا نمبر حاصل رہا ہے۔سربیا سے چلائی جانے والی اس ڈیٹابیس پر کراوڈ سورسنگ یعنی انٹرنیٹ پر عوام کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں۔جس کے مطابق عوام نے وسطی امریکا کے ملک ہونڈوراس کے شہر سان پیڈرو کو دنیا کا غیر محفوظ ترین شہر قرار دیا۔سروے کے مطابقذ امریکی شہر اٹلانٹا، شکاگو، بالٹی مور اور نیو اورلینزمیں جرائم کے حوالے سے شہریوں کا تصور کراچی کے مقابلے میں بدتر پایا گیا۔

فہرست جاری

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...