پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ تشکیل،نصیر آفریدی صدر منتخب

پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ تشکیل،نصیر آفریدی صدر منتخب

مردان ( بیورورپورٹ)پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ تشکیل دی گئی جس کے لئے نصیر آفریدی صدراورتا ج ملوک جنرل سیکرٹری چن لئے گئے دیگر عہدیداروں میں طفیل احمدسینئر نائب صدر ،نشاط خان اور ندیم شاہ نائب صدر، افتخار خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ادریس فنانس سیکرٹری شامل ہیں نئے عہدیدارآئندہ چار سال کے لئے ذمہ داریاں نبھائیں گے یہاں جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ ایسوسی ایشن کو مختلف زونوں میں تقسیم کیاگیاہے اورضلع بھر کے 527پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل صاحبان نے پہلے مرحلے میں زونل صدور اور زونل کابینہ کا انتخاب کیا جس کے لئے مردان زون سے سجاد احمد ، تخت بھائی سے لطف الوھاب، بائزئی سے شوکت احمد، کاٹلنگ سے منتظر خان ، رستم سے حیدر علی ، شہباز گڑھی اور گڑھی کپورہ سے حماد خان، طورو سے عظمت علی اور بخشالی ، گجرات زون سے ارسل حیات صدور منتخب ہوئے جبکہ دوسرے مرحلے میں جنرل کونسل باڈی نے نصیر آفریدی کو صدر، تاج ملوک کو جنرل سیکرٹری، طفیل احمد سینئر نائب صدر جبکہ نشاط خان اور ندیم شاہ نائب صدور منتخب کئے کابینہ کے دیگر ارکان میں افتخار احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد ادریس فنانس سیکرٹری اور عماد اکبر خان کو I.Tاور سوشل میڈیا سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ ندیم شاہ کو پریس سیکرٹری کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی دریں اثناء ایسوسی ایشن کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی صدر سلیم خان سمیت نومنتخب کابینہ نے شرکت کی صوبائی صدر نے زونل صدور اور زونل کابینہ سے حلف لیاتاہم ضلعی کابینہ بعد میں حلف اٹھائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...