مجھے لوکل باڈی میٹنگ میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا، علی ترین

مجھے لوکل باڈی میٹنگ میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا، علی ترین

لودھراں (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 154 کے امیدوار اور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی لوکل باڈی میٹنگ میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا اس میں عمران خان یا جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں ‘ میں پی ٹی آئی کا ایک عام کارکن ہوں اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے برعکس میرا پی ٹی آئی میں کوئی مفاد نہیں ہے۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی لوکل باڈی میٹنگ میں مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس میں عمران خان یا جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں تھا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اگلی نسلوں کی اپنی اپنی جماعتوں میں ایک پوزیشن ہے اور وہ پارٹی میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔ میری پی ٹی آئی کے اندر نہ کوئی پوزیشن ہے اور نہ میں اسٹیک ہولڈر ہوں میں فقط پی ٹی آئی کا کارکن ہوں۔

علی ترین

مزید : کراچی صفحہ اول