شیر گڑھ ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق
شیرگڑھ ( نامہ نگار) تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے ایک 80سالہ بزرگ شحض جان بحق ہو گئے موٹر کار جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ تخت بھائی نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق مین ملاکنڈ روڈ پر معراج کالونی کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے 80سالہ بزرگ شہری نوروز خان ولد الف خان موقع پر جان بحق ہو گئے پولیس تھانہ تخت بھائی نے نجیب اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی اسی طرح تخت بھائی فلائی اور کے اوپر موٹر کار اور ڈاٹسن کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں زمان خان باڑہ خیبر ایجنسی عظیم خان اورعالم خان ساکن باڈوان دیر زخمیوں میں شامل ہیں