تخت بھائی ،انجمن تاجران کا واپڈا دفتر کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیخلاف مظاہرہ

تخت بھائی ،انجمن تاجران کا واپڈا دفتر کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی( نامہ نگار ) واپڈا ایکسئن آفس کو تخت بھائی شہر سے باہر منتقل کرنے پر مرکزی انجمن تاجران کا شدید احتجاج ۔ایکسئن آفس کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ۔ تخت بھائی میڈیا کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر و تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان مہمند ، سینئر نائب صدر الحاج فضل وہاب روغانی ، نائب صدر حاجی گل حنان، جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر احمد، فنانس سیکرٹری مشتاق احمد شموزئی، آفس سیکرٹری فرمان اشنغرے اور دیگر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبے پر ایک سال قبل وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے ہدایت پر ایکسئن آفس کو واپڈا سب ڈویژنل تخت بھائی آفس میں کھول دیا گیا تھاجہاں ایکسئن اورآر او واپڈا نے باقائدہ کام شروع کیا جس کی وجہ سے عوام کو کافی ریلیف اور سہولت میسر آئی تھی لیکن ایک سازش کے تحت مذکورہ آفس کو شہری علاقے سے دور سری بہلول منتقل کیا جا رہا ہے جس کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی، انہوں نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیا کہ اگر ایکسئن آفس کو تخت بھائی بازار ک وسط یا تحصیل کچہری بلڈنگ کے قریب منتقل کیا جائے تو عوام کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور اس سے ملحقہ سب دویژنز لوند خوڑ، شیر گڑھ اور ہری چند کے عوام کو بھی سہولت ہوگی ۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایکسئن آفس کو واپڈا سب ڈویژنل سے سری بہلول منتقل کیا گیا تو مرکزی انجمن تاجران عوام کے ہمراہ ظالمانہ فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک آغاز کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈاپیسکو چیف اور دیگر واپڈا حکام پر ہوگی ۔