انتخابی اصلاحات ایکٹ نقیب اللہ کیس اور طلال چوہدری کیخلاف مقدمہ کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں (آج)منگل کو چیف جسٹس کے سربراہی میں تین رکنی بینچ کے رو برو انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی اسی روز نقیب اللہ محسود قتل کیس بھی سماعت ہوگی چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے ڈی جی آئی ایس آئی ٗ ڈی جی ایم آئی ٗ ڈی جی آئی بی ٗ سیکرٹری داخلہ ٗ چاروں صوبائی ہوم سیکرٹریز ٗ آئی جی سندھ ٗ ڈی جی ایف آئی اے اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔گزشتہ سماعت چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے دس روز کی مہلت دی تھی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو راؤ انوار کی گرفتاری کیلئے معاونت کی ہدایت کی تھی ۔ منگل کو تین رکنی بینچ وزیر مملکت طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا ۔گرشتہ سماعت پر عدالت نے طلال چوہدری کو وکیل کی خدمات حاصل کر نے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی ۔
انتخابی اصلاحات ایکٹ