دین کی خدمت کیلئے عالم کا کردار انتہائی ضروری ہے :میجر (ر) عامر

دین کی خدمت کیلئے عالم کا کردار انتہائی ضروری ہے :میجر (ر) عامر

پشاور (سٹاف رپورٹر) معروف تجزیہ کار سابق آئی ایس چیف اسلام آباد سٹیشن میجر عامر نے جامعہ عثمانیہ پشاور میں فقہ میں تخصص کرنے والوں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کادورردینی مدارس والوں کے لیے بہت مشکل دور ہے ۔ داڑھی اور پگڑی کے خلاف نہ صرف اندورنی سازشیں کی جارہی ہیں بلکہ بین الاقوامی سازشیں بھی کی جارہی ہیں ۔نادیدہ قوتوں نے مسجد ، مدرسہ اور داڑھی کو نفرت کی علامت بنایا ہے۔لیکن آپ نے دین کا دفاع کرنا ہے ۔اسلام کو کنورٹ کرنا ہے تباہ کرنا نہیں۔ برے حالات میں راستہ نکالنا ہے ۔ ہمارے پاس قرآن جیسے موثر ہتھیار موجود ہے۔ قرآن میں امن کا فارمولہ بھی موجود ہے۔ دین کی خدمت کے لیے عالم کا کردار بہت ضروری ہے۔جب کردار ہو تو کوئی معذرت خوا نہ رویہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔عصری تقاضوں کا ادراک بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے مفتیان کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے آگ بجھانے والا کوئی نہیں۔آپ نے معاشرہ کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں ۔توڑنے والوں کے خلاف مزاحمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مدارس اور مساجد کی مینارکھڑے ہیں پاکستان کھڑا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں ہے پاکستان ایک نعمت ہے ۔ جس کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ کلبوشن نے سات سو پاکستانیوں کو قتل کیا ہے لیکن پھر بھی اس کو آزادی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کو آج مفتی غلام الرحمن جیسے دوراندیش مفتیان اور شخصیات کی ضرورت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...