پارا چنار ،عاصمہ جہانگیر کی وفات پر صحافیوں وسماجی تنظیموں کی تعزیت

پارا چنار ،عاصمہ جہانگیر کی وفات پر صحافیوں وسماجی تنظیموں کی تعزیت

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)معروف قانون دان اور سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پاراچنار کے صحافیوں ، سیاسی و سماجی تنظیموں نے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کیلئے مرحومہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں پاراچنار پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاراچنار پریس کلب علی افضل افضال ، ایچ آر سی پی کرم کے عظمت علیزئی ، پروفیسر جمیل کاظمی اور پی پی پی کے رہنما جمیل طوری نے معروف قانون دان اور سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے آمریت اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے ساتھ ساتھ فاٹا کے مظلوم عوام کیلئے بھی ہر فورم پر آواز اٹھائی انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی انسانی حقوق کیلئے کئے گئے خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا اجلاس میں مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر