سٹی پولیس پشاور نے خواجہ سراء پر تشدد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

سٹی پولیس پشاور نے خواجہ سراء پر تشدد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

پشاور ( کرائم رپورٹر ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خواجہ سراء پر تشدد میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔خواجہ سراء وقاص عرف وفا ء نے تھانہ فقیر آباد میں 10.02.2018 کو رپورٹ درج کی کہ گزشتہ شب مسمیا ن سلمان ولد سید عمر سکنہ بیری باغ، نجیب احمد، باچا اور ظاہر شاہ آئے اورمجھے ساتھ لے جانے کی کوشیش کی میرے انکار کرنے پر مسمیان نے پستول سے مجھ پر ڈرانے دھمکانے کی خاطر فائرنگ کر کے مجھے زبردستی اپنے ساتھ موٹر کار XLI میں بیٹھا یااور نامعلوم جگہ پر لے جا کر مسمیان نے میر ے ساتھ جنسی تشدد کیا مقدمہ درج رجسٹر کر کے ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزداہ کو کب فاروق کی قیادت میں ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ ایس ایچ او فقیر آباد نور حید رخان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے دو ملزمان سلمان ولد سید عمر سکنہ بیری باغ ،نجیب احمد ولد حیات خان سکنہ افغانستان حال وینو سرائے کو گرفتار کر لیا ملزمان کی دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر