پہلی بارش سے پارلیمینٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

پہلی بارش سے پارلیمینٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں

اسلام آباد (صباح نیوز)پہلی ہی بارش سے پارلیمینٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں بھاری اخراجات سے تعمیر و مرمت کام نہ آئی مختلف جگہوں پر پانی جمع ہو گیا پیر کو اسلام آباد میں دن بھر بارش جاری رہی رواں موسم کی وفاقی دارلحکومت میں پہلی بارش تھی موسم خوشگوار ہو گیا سردی بڑھ گئی اس بارش نے پارلیمینٹ ہاؤس کی تعمیر و مرمت کے کاموں کی بھی قلعی کھول دی مختلف جگہوں پر چھتیں ٹپکنے لگیں اور پارلیمینٹ ہاؤس کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیا مختلف جگہوں پر چھتوں سے ٹپکنے والے پانی کو فرش اور راہداریوں میں بہنے سے روکنے کے لیے بالٹیاں رکھنی پڑیں ہر بارش پر پارلیمینٹ کی تعمیر و مرمت کے کاموں کی قلعی کھل جاتی ہے تعمیر و مرمت پر بھاری اخراجات کیے جاتے ہیں مگر ہر بارش میں پارلیمینٹ کی چھتیں ٹپکنے لگتی ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...