باڑہ ،جماعت اسلامی کی طرف سے شاہ فیصل آفریدی حلقہ این اے 46 سے امیدوار ہوں گے
باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ پریس کلب میں امیر جماعت اسلامی باڑ ہ خان ولی آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی NA46 2018 کیلئے امیدوار شاہ فیصل آفریدی کونامزد کر نے کا اعلان کر دیا گیا ۔انھوں نے کہاں کہ تنظیم نے ان پر مکمل اعتماد کیا ہے اور ایک مکمل پارلیمانی بورڈ کے ظریعے ان کہ انتخاب ہوا ہے ۔جس میں باڑہ کے اراکین سے بھی صلح اور مشاورات کی گئی ہیں ۔ باڑ ہ کے عوام کی نقل مکانی کے دورا ن ہم ان کی بھرپور مدد کی ہے ۔خیبر کلے کے مقام پر ان کے لئے رہنے کا انتظام کر دیا ۔اور ساتھ ہی راشن بھی دیتے تھے ۔اور ان کے لئے ہر جگہ اواز اٹھایا ہے اس سال الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لینگے ۔ہر قبیلے کے سطح پر نوجوانوں کے کمیٹیاں موجود ہ ہیں یہ باڑہ تحصیل میں منظم اور مضبوط سیاسی قوت ہے ۔جو کامیاب ہو کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی ۔اور ان کی بنیادی حق ہر فرد کو پہنچائین گے ۔اور باڑ ہ کے عوام کے لئے ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں ۔جس سے ان کو نظر انداز نہیں کر ینگے ۔موقع پرڈاکٹر لعل اکبر ڈپٹی جنرل سیکرٹری فاٹا اور نائب امیر جماعت اسلامی باڑہ سلطان اکبر اور مشتاق احمد بھی شامل تھے۔