تخت بھائی ،جمشید خان مہمند کا آتشزدگی سے متاثرہ دکانوں کیلئے 5 لاکھ امداد کا اعلان

تخت بھائی ،جمشید خان مہمند کا آتشزدگی سے متاثرہ دکانوں کیلئے 5 لاکھ امداد کا ...

تخت بھائی( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری و ایم پی اے جمشید خان مہمند نے گزشتہ رات جلالہ بازار کے وسط میں واقع مہر مارکیٹ میں آگ سے جلنے والے دکانوں کا دورہ کر کے متاثرہ تاجروں کے لیے 5لاکھ روپے نقد مالی امداد کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے جلالہ بازار کے وسط میں واقع مہر مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشہ شب آگ سے متاثر ہونے والے دکانوں کے مالکان سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار اور اپنی طرف سے 5لاکھ روپے نقد مالی امداد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمران شہید فاؤنڈیشن کے چیئرمین ثاقب خان، پولیٹیکل سیکرٹری حضرت ولی، جلالہ تنظیم تاجران کے صدر خورشید اکبر، سابقہ یو سی نائب ناظم جاوید علی، پی ایم ایل PK27کے سوشل میڈیا انچارج امیر سہیل، جنرل کونسلر محمد، فضل معبود اور شہاب الدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...