ضلع ناظم پشاور سے گلبہار یوسی 9 اور 10 کے وفد کی ملاقات

ضلع ناظم پشاور سے گلبہار یوسی 9 اور 10 کے وفد کی ملاقات

پشاور( کرائمز رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کے ساتھ گلہبار کے یوسی 9 او ر10کے وفد کی ملاقات ‘بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے خدشات دورکئے گئے ‘ بی آر ٹی مصوبے کے دوران عوامی تکالیف کا پورا خیال رکھاجائیگا ‘ ضلع ناظم پشاومحمدعاصم خان ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں گلبار کے مکینوں کے گلبہار کے قریب بی آر ٹی منصوبے کیلئے یو ٹرن ختم ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیاتھا اور احتجاج کی دھمکی دی تھی اس حوالے سے ٹاؤن ممبران جس میں یوسی 9 کے فہد شفیع اور یوسی 10 کے ٹاؤن ممبر کامران بنگش کی قیادت میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے بیس رکنی وفد نے ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان سے ملاقا ت کی اور گلبہار میں بی آر منصوبے کے حوالے سے یوٹر ن کی بندش سے اپنے تحفظات سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا اس حوالے سے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور صوبائی حکومت سے رابطہ کیاجائیگا اور انکے تحفظات سے آگاہ کیاجائیگا انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بی آر ٹی منصوبے کے دوران عوامی تکالیف کا مکمل احساس ہے اور کوشش کی جائیگی کہ منصبوبے کے دوران عوام کو کوئی تکلیف نہ پہنچیں تاہم میگا پراجیکٹس کے دوران رکاوٹیں آنے کی صورت میں مل جل کر مسائل پر قابو پایاجائیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر