تورڈھیر ،میڈیکل سٹور میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

تورڈھیر ،میڈیکل سٹور میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

صوابی ( بیورورپورٹ ) تورڈھیر میں شاہ عالم میڈیکل سٹور میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ،جس نے دُکان کے اُوپر دو کوارٹرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ لگنے کے باعث میڈٰیکل سٹور کے مالک شاہ عالم معمولی جھلس کر زخمی ہوگیا جبکہ کوارٹر میں موجود اُن کی بیوی اور دو بچے دھواں بھر جانے سے بے ہوش ہوگئے ،جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر نکال کر باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا گیا ،جبکہ مقامی لوگوں کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ لگنے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد پہنچی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...