نوشہرہ میں بد قماش عناصر کیخلاف آپریشن،83خطرناک اشتہاری گرفتار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ پولیس ماہ جنوری میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سربکف ۔83 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار پولیس نے وطن عزیز کی سا لمیت اور امن وآمان کے تسلسل کو برقرآر رکھنے کے لیے ماہ جنوری میں سماج دشمن عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پرمنظم اور بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 92.847 گرام اعلی کوالٹی حشیش،07 بوتل شراب،0.010گرام ہیروین ،02 کلاشنکوف ،01 کالاکوف،01 رائفل،14 بندوق،،58 پستول،624 مختلف بور کے کارتوس،09 چارجر،03 ڈائنامنٹ سمیت83انتہائی مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔جبکہ بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر 264 افراد کے خلاف مقدمات درج ۔ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت درج مقدمات میں تفتیش شروع۔ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی(پی ایس پی )تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایس ایس پی قاسم علی(پی ایس پی )کی جانب سے خصوصی اور دوٹوک واضح احکامات کے تحت وطن عزیز کے استحکام اور سا لمیت کے دوام کے واسطے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ کاروائیوں میں ماہ جنوری میں نمایاں پیش رفت جاری۔ملک وقوم کے تحفظ اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کے تحت نیشنل ایکشن پلان کو انتہائی کامیابی کے ساتھ متحرک کر دیا گیا ہے ۔سماج دشمن عناصر کیساتھ بھر پور قوت اور سختی سے نمٹا جائے گا ۔سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب 83خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرلیا گیا۔نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں اور ڈرگ سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 92.847 گرام چرس اور 0.010 گرام ہیروین ،07 بوتل شراب برآمد کر لی گئی۔ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کے دوران 02 کلاشنکوف،01 کلاکوف،01 رائفل،14 بندوق،58 پستول ،03 ڈاینامنٹ،624 مختلف بور کارتوس ،09 چارجر،برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔جبکہ بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر 264 افراد کے خلاف مقدمات درج کر دی گئی ہیں۔