صوابی ،رکشہ اورٹریکٹر میں تصادم ،1 جاں بحق ،1 زخمی
صوابی (بیورورپورٹ)جہا نگیرہ صوابی روڈ پر تورڈھیر کے قریب رکشے اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق کہ گزشتہ شام جہا نگیرہ صوابی رو ڈ پر ایک تیز رفتار کشہ صوابی کی طر ف جا رہا تھا کہ بریک فیل ہونے پر مخالف سا ئیڈ پر آ نے والی ٹریکٹر ٹرا لی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک شخص سخا وت شاہ ولد وسیم گل سکنہ ما نکی مو قع پر جا ں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص نیا ز الرحمٰن سکنہ ما نکی زخمی ہو گیاجنہیں فوری طور پر پشاور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔