صوابی میں رہزن گرفتار شراب اور مسروقہ مال برآمد

صوابی میں رہزن گرفتار شراب اور مسروقہ مال برآمد

صوابی ( بیورورپورٹ ) صوابی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا راہزن ملزم اور شراب فروش کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 50 بوتل شراب اور مال مسروقہ برآمد کرلی ،ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عوام کی شکایات پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زمان خان عرف زمانی کے مکان پر چھاپہ مار کر گھر سے 50بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا، دریں اثناء پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران پر پولیس پر فائرنگ کرنے والا راہزن ملزم خوشدل سکنہ مانیری بالا لقمان ڈھیری کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمدکرلی جبکہ ملزم کے ساتھی عدنان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر