بونیر میں این ٹی ایس کا پرچہ مبینہ طور پر آؤٹ

بونیر میں این ٹی ایس کا پرچہ مبینہ طور پر آؤٹ

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعلیم کے ایس ایس ٹی کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے سواڑی کے ایک پرائیویٹ سکول میں منعقدہ این ٹی ایس کا پرچہ مبینہ طور پر وٹ سپ کے ذریعے اوٹ ہو گیا ۔جس کی وجہ سے ٹیسٹ دینے والے قابل طلباء طالبات کے امیدوں پر پانی پھیر گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیشن کونسل کے چئیر مین وزیر ذادہ نے ڈپٹی کمشنر بونیر سے مطالبہ کیاہے کہ اتوار کے روز ہونے والے این ٹی ایس پرچہ اوٹ ہونے کی مکمل تحقیقات کرے اور اس میں ملوث افرادکو کھڑی سزا دی جائے ۔ایک ملاقات کے دوران وزیر ذادہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ایس ایس ٹی پوسٹوں کو پر کرنے کے لئے گور نمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ اور ایک نجی گرلز کالج میں پرچے ہور ہے تھے ۔گور نمنٹ پولی ٹیکنیک میں بونیر کا کوئی ڈیوٹی کرنے والا نہیں تھا ۔جبکہ اسکے مقابلے میں نجی سکول میں پرچہ اوٹ ہو گیا ۔جس کی وجہ سے قابل اور محنتی طلباء کے امیدوں پر پانی پھیر گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس کا مقصد قابل اور میرٹ پر پورا اترنے والے افراد کو تعلیمی اداروں میں انے کی وجہ سے اسکی معیار بہتر ہو گی ۔مگر ایک منظم سازش کے تحت این ٹی ایس میں بھی گھپلے شروع کرائے گئے ۔انہوں نے ڈی سی بونیر سے مطالبہ کیا کہ ضلع کی سربراہ ہونے کی حیثیت سے وہ اس معاملے کی انکوائری کرے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے ۔وزیر ذادہ نے مطالبہ کیا کہ ہونے والا پرچہ کینسل کرکے دوبارہ لیا جائے ۔اگر ہمارے اس جائیز مطالبہ کو تسلیم نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...