کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں:ڈاکٹر حید رعلی

کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں:ڈاکٹر حید رعلی

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اینٹی کرپشن ڈاکٹرحیدرعلی خان نے کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چھاٹ کرکھوکھلا کردیاہے، اورملکی سیاست پر کرپٹ عناصر کاقبضہ ہونے کی وجہ سے چند مخصوص خاندان سیاہ وسفید کے مالک بن گئے تھے ، عمران خان نے سیاست اور ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے جب میدان میں آئے تو پوری قوم نے ان کا ساتھ دیااورکرپشن فری پاکستان کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقہ شین میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدر اورمتوقع امیدوار سعیدخان اوردیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے غانٹول میاں کی سربراہی میں قوم میانگان نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا، ان کی شمولیت سے علاقہ میں تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن گئی ہے ڈاکٹرحیدرعلی خان نے نئے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کے ساتھ ناطہ جوڑ نے پر انہیں مبارکباد دی اورکہا کہ لوگوں میں شعور بیدار ہوچکے ہیں جو اچھے اوربرے میں بخوبی تمیز کرناجانتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرتحریک انصاف کا دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ موازنہ کیاجائے تو یہ بات سامنے آجائیگا کہ تحریک انصاف کی شفافیت دیگر سیاسی جماعتوں پر بھاری محسوس کیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...