مردان میں محکمہ تعلیم کا سرکاری سکولوں میں آئس نشہ کے استعمال کا اعتراف

مردان میں محکمہ تعلیم کا سرکاری سکولوں میں آئس نشہ کے استعمال کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) تبدیلی سرکار کی تعلیمی ایمرجنسی ، مردان میں محکمہ تعلیم کے حکام نے سرکاری سکولوں میں آئس نشہ کے استعمال کااعتراف کرتے ہوئے روک تھام کے لئے ڈپٹی کمشنر سے مدد مانگ لی جبکہ ضلع ناظم نے محکمہ تعلیم کو تحریری طورپر متبنہہ کیاہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دوسروں کے کندھوں پر ڈالنے سے گریز کریں تفصیلات کے مطابق پیر کے روز محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مردان کو لکھاگیا ایک خط سامنے آیاہے جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے یہ اعتراف کیاہے کہ مختلف سکولوں کے نوجوانوں میں منشیات خصوصاً آئس نشے کا استعمال ہورہاہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات سمیت جنسی تشدد پروان چڑھ رہی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سے صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے دریں اثناء ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے صورتحال کو گھمبیر قراردیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام کو تحریری طورپرمتنبہ کیاہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دوسروں پر ڈالنے کی بجائے اس کے تدارک کے لئے اقدامات اٹھائے ،موجودہ حکومت جب سے اقتدا رمیں آئی ہے اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے تعلیمی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں تاہم ایک عرصے سے سکولوں میں نشے کے استعمال سمیت نوجوانوں کی اخلاقیات کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں ۔