پولیو مہم کے رضا کار کٹھن حالات میں فرائض کی ادائیگی میں مصروف

پولیو مہم کے رضا کار کٹھن حالات میں فرائض کی ادائیگی میں مصروف

پشاور(سٹا ف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں پولیوکے رضاکارکٹھن موسمی حالات کہ باوجودقوم کہ نونہالوں کوپولیوکے قطرے پلانے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ملک میں حالیہ بارشوں کی جاری لہرکی لپیٹ میں خیبرپختونخوابھی ہے بارش سے معمولات زندگی بھی متاثرہوئی تاہم اس کے برعکس پولیورضاکار شہری اورمضافاتی علاقوں میں بارش،برف باری اوریخ بستہ ہواؤں کہ باوجودگھرگھرتک پہنچنے میں مصروف عمل رہے اورپانچ سال سے کم عمرکے10لاکھ سے زائد بچوں کوپولیوکے قطرے پلاکراپنے فرائض بطریق احسن انجام دیے ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخواکی جانب سے پیرکے روز سے صوبہ بھرمیں پولیوکی تین روزہ مہم شروع کی گئی ہے پشاورسمیت صوبہ کے دیگراضلاع میں دن بھر پولیو ورکرزمہم میں شریک رہے اوربھرپورطریقے سے اس مہم کوکامیاب بنانے کے لیے اپناکلیدی کرداراداکیاسیکرٹری ہیلتھ عابدمجیدنے کٹھن موسمی حالات میں مہم کوکوکامیاب بنانے میں پولیوورکرزکے کلیدی کردارکوسراہااورکہاکہ تمام ترمشکلات کہ باوجودپولیوکہ رضاکاراپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد،مانسہرہ اوردیگراضلاع میں برف باری کے باوجودپولیوورکرزکے حوصلے پست نہیں ہوئے ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے کوارڈی نیٹرعاطف رحمان نے بھی بارش اوربرف باری میں قوم کہ مستقبل کوپولیوکہ قطرے پلانے کے لیے پولپورکرزکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر